سکن وائیٹنگ ٹپس

ads

جلد کی رنگت قدرتی طور پر سفید، گندمی یا سیاہ اس میں پائے جانے والے خلیوں کی وجہ سے بنتی ہے، مگر اسکے علاوہ موسمی حالات، آب و ہوا، سورج کی شعاعیں، ماحولیاتی آلودگی، جلد کی خشکی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بھی جلد کی رنگت سیاہ پڑ سکتی ہے.

حسین نظر آنا عورت و مرد کی فطری خواہش ہے، اور خاص طور پر عورتیں مردوں کے مقابلے حسن کے معاملے میں زیادہ حساس اور فکر مند ہوتی ہیں. بعض مرد اور خواتین اپنے سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں، حالانکہ سانولے رنگ کی اہمیت اپنی جگہ ہے، اور سفید رنگ کی طرح سانولا رنگ بھی کشش کا باعث ہوتاہے.

جن مرد و خواتین کی رنگت سیاہ یا گندمی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی رنگت گوری چٹی ہو اور وہ باقی لوگوں کی طرح خوبصورت و حسین نظر آئیں. اکثر اوقات وہ گورے رنگ کے حصول کیلئے بازار میں ملنے والی غیر میعاری سکن وائیٹنگ کریموں اور لوشنوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں. جو وقتی فائدہ تو دیتے ہیں لیکن ان غیر میعاری سکن وائیٹنگ کریموں کے استعمال سے جلد مزید بدصورت اور بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہے.

آگر آپ بھی حسین و جمیل اور خوبصورت جلد کے خواہ ہیں تومندرجہ ذیل میں آپ کیلئے سکن وائیٹنگ ٹپس اور گھریلو ٹوٹکے بتائے گئے ہیں. جو غیرمیعاری بازاری کریموں کے مقابلے میں قدرتی اور میعاری ہیں. جن کو استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کی جلد چند ہفتوں میں سفید اور حسین بن جائے گی بلکہ آپ مختلف جلدی بیماریوں کا شکار بھی نہیں ہونگی.

سکن وائٹنگ ٹپس

اکثر خواتین اور مردوں کی جلد آنکھوں اور ہونٹوں کہ گرد باقی جلد کی نسبت زیادہ سیاہ پڑ جاتی ہے، جو ان کی خوبصورتی کو ماند کر دیتی ہے. اگر آپ اپنی جلد کو بیوٹی اور سکن وائیٹنگ کریموں کے بغیر سفید اور حسین بنانا چاہتی یا چاہتے ہیں تو جلد کی مناسب دیکھ بھال کریں.

جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے جلد بازی کی بجائے صبر و تحمل سے کام لیں اور انتہائی سادہ اور قدرتی اشیاء کا استعمال کریں. جلد کی مناسب دیکھ بھال اور اس میں قدرتی نکھار پیدا کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ٹپس پر عمل کریں.

باجرے کا آٹا اور پنیر ٹماٹروں کے جوس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں. تقریباً 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں. اس سے آپ کے چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائے گے اور رنگ سفید ہو جائے گا.

ایک چائے کے چمچ بیسن میں 2 چمچ دودھ اور 3 سے 4 قطرے لیموں کا رس ڈال کر بیٹ بنائیں اور چہرے پر لیپ کر دیں. 15 منت تک لگا رہنے دیں اور پھر منہ دھو لیں. 4 ہفتوں تک اسے روزانہ استعمال کریں اسکے بعد ہفتے میں 1 دفعہ استعمال کرنے سے چہرے کی رنگت گوری ہو جاتی ہے.

دو چائے کے چمچ بیسن میں 4 چمچ دودھ اور 1 چمچ شہد ملا کر تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں. چہرے پر لگائیں اور تقریباً 20 منٹ بعد منہ دھو ڈالیں. اسے ماسک کو ہفتہ میں کم از کم ایک بار استعمال کرنے سے چہرے کی جلد ترو تازہ اور سفید ہو جاتی ہے.

ایک چمچ گھیرے یا مولی کے رس میں آدھا چمچ لیموں کا رس، 1 چمچ ہلدی اور 1 چمچ مکھن ملا کر پیسٹ بنا لیں. پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہو جانے پر نیم گرم پانی سے دھو لیں. اسکے بعد تھوڑی سی کلیسرین میں عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگائیں. چند دن کے استعمال سے ہی رنگت سفید اور جلد نرم و ملائم اور چمکدار بن جائے گی.

رات کو 1 کپ پانی میں 6 عدد بادام بھگوکر رکھ دیں، صبح انہیں چھیل کر پیس لیں. بادام کے پیسٹ میں 1 چمچ شہد ملا لیں اور چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں. 20 منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں. ماسک کا 4 ہفتوں تک باقائدہ استعمال جلد کو نکھارتا ہے اور رنگت کو سرخ و سفید بنا دیتا ہے.

سکن وائیٹنگ فیشل

سیاہ جلد کو حسین اور خوبصورت بنانے کیلئے آپ سکن وائٹینگ فیشل بھی کر سکتی یا سکتے ہیں. فیشل کروانے کیلئے آپ کو بیوٹی سلون یا پالر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ گھر پر ہی سکن وائیٹنگ فیشل کرسکتی ہیں.

طریقہ


✤ سب سے پہلے کسی میعاری اور اچھے کلینزر سے 5 منٹ تک چہرے اور ہاتھوں پر کلینزنگ کریں، اور اسپنج سے صاف کر لیں. کلینزنگ کے دروان بار بار اپنے ہاتھوں پر پانی لگائیں.

✤ کلینزنگ کے بعد سکرب (Apricot Scrub) سے جلد کی سکربنگ شروع کریں. سکربنگ گردن سے شروع کریں اور اوپر کی طرف مساج کرتی جائیں، جب سارے چہرے پر اچھی طرح سکرب کرلیں تو اسپنج سے صاف کر لیں.

اگر آپ کے چہرے پر بلیک یا وائیٹ ہیڈز ہوں تو پھر سکرب نہ اتاریں بلکہ بھاپ (Steam) لیں اور اسکے بعد اپلیکیٹر یا ٹیشو سے تمام بلیک ہیڈز نکال دیں.

✤ اس کے بعد کسی میعاری سکن ٹونر سے جلد کی ٹوننگ کریں اور بعد میں کوکمبر کریم (Cucumber Cream) سے 5 منٹ تک مساج کریں. مساج کے بعد کریم کو جلد سے اتاریں نہیں بلکہ اسکے اوپر ہی ماسک لگا لیں.

✤ آخر میں ماسک لگائیں، سب سے بہترین مڈ ماسک ہے. ماسک بنانے کیلئے ملتانی مٹی میں 1 انڈے کی زردی اور 2 چمچ دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں. اب یہ ماسک اپنی جلد پر لگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں.

بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے اس سکن وائیٹنگ فیشل کو مہینے میں کم از کم 2 بار ضرور استعمال کریں.

سکن وائیٹنگ ٹوٹکے

جلد کو جاذب نظر، خوبصورت اور حسین بنانے کیلئے صدیوں سے مرد و خواتین گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے آرہے ہیں. جو آزمودہ ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کو پررونق بنانے میں بہت کارآمد ہیں. انہی آزمودہ ٹوٹکوں میں سے مندرجہ ذیل میں چند سکن وائیٹنگ ٹوٹکے بتائے گئے ہیں جو %100 قدرتی ہونے کے ساتھ ساتھ مضر اجزاء سے پاک، سستے اور میعاری ہونے کے علاوہ مرد و خواتین کی سیاہ جلد کیلئے یکساں مفید ہیں.

گھریلو سکن وائیٹنگ کریم


سیاہ رنگت کو سرخ و سفید اور خوبصورت بنانے کیلئے غیرمیعاری بازاری کریموں کی بجائے اپنی گھریلو کریم بنائیں اور چند دن میں گوری ہو جائیں. گھریلو سکن وائیٹنگ کریم بنانے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہو گی.

✤ چندن – ایک چوتھائی کپ
✤ دہی – 4 کھانے کے چمچ
✤ بیسن – 1 کپ
✤ ہائیڈروکیونین کریم – 5 گرام
✤ کیوڑہ – 1 چائے کا چمچ
✤ ملتانی مٹی – 2 کھانے کے چمچ
✤ گنے کا رس – آدھا کپ
✤ عرق گلاب – حسب ضرورت

ایک بلینڈر میں چندن پاؤڈر، بیسن، کیوڑہ، دہی، گنے کا رس، کیوڑہ، عرق گلاب، ہائیڈروکیونین کریم اور ملتانی مٹی ڈال کر مکس کر لیں. جب تمام اجزاء اچھی طرح یک جاں ہو جائیں تو اسے ہاتھوں اور چہرے کی جلد پر لگائیں. تقریباً 30 منٹ بعد پانی سے دھو لیں. یہ کریم رنگ گورا کرنے کے علاوہ لٹکی ہوئی جلد کو بھی ٹائٹ کرتی ہے.

سکن وائیٹنگ ابٹن


سکن وائیٹنگ ابٹن سیاہ جلد کو سفید اور خوبصورت بناتا ہے، جلد میں موجود مردہ خلیوں کو صاف کرتا ہے، بند مساموں کو کھولتا ہے، جلد کی ترو تازگی کے ساتھ ساتھ داغ دھبوں اور جھریوں کا خاتمہ بھی کرتا ہے. سکن وائیٹنگ ابٹن بنانے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی.

✤ گیہوں کا آٹا – آدھ پاؤ
✤ ہلدی – 1 تولہ
✤ بیسن – آدھ پاؤ
✤ صند سفید – 1 تولہ
✤ سنگترے کے خشک چھلکے – 1 چھٹاک
سرسوں کا تیل یا دودھ کی بالائی – 1 چمچ

سنگترے کے خشک چھلکوں، ہلدی اور صندل سفید کو باریک پیس کر بیسن اور گیہوں کے آٹے میں اچھی طرح ملا لیں اور کسی کھلے منہ والی شیشی میں رکھ دیں. روزانہ تھوڑا سا ابٹن لیں اور اسے پانی یا دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا ئیں اور اس میں سرسوں کا تیل یا بالائی شامل کر لیں. اسکے بعد ابٹن کو چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں، 15 منٹ تک مساج کریں اور دھو لیں. 2 ہفتوں تک باقائدہ استعمال سے آپ کا چہرہ تمتا اٹھے گا رنگت سفید ہو جائے گی اور کسی کریم کے استعمال کی ضرورت بھی نہیں رہے گی.

سکن وائیٹنگ ماسک


سکن وائیٹنگ ماسک سیاہ جلد کو سفید بنانے، جلد سے داغ دھبے ختم کرنے اور جھریاں مٹانے کیلئے بہترین اور سستا ماسک ہے. ماسک بنانے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہوگی.

✤ ملک پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ
✤ شہد – 1 چائے کا چمچ
✤ روغن بادام – آدھا چائے کا چمچ
✤ لیموں کا رس – 1 چائے کا چمچ

ایک پیالے میں، شہد، ملک پاؤڈر، لیموں کا رس اور بادام کا تیل اچھی طرح مکس کر کہ پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں. 10 سے 15 منٹ بعد چہرے کو پانی سے دھو ڈالیں. ماسک کو ہفتے میں کم از کم دو بار استعمال کرنے سے چند دن میں آپ کے چہرے پر چمک آجائے گی، داغ دھبے ختم ہو جائے گے اور رنگت گوری ہو جائے گی.

سکن وائیٹنگ لوشن


سکن وائیٹنگ لوشن سیاہ جلد کو چند دن میں سرخ و سفید بناتا ہے اور جن لوگوں کی رنگت سیاہ ہے ان کیلئے بہترین ہے. جلد پر موجود داغ دھبے اور ایکنی، بلیک ہیڈز وغیرہ کو صاف کرنے میں بھی مفید ہے. سکن وائیٹنگ لوشن بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہو گی.

✤ صندل پاؤڈر – 1 کھانے کا چمچ
✤ ترمس – ایک چوتھائی چمچ
✤ ملتانی مٹی – 1 چمچ
✤ حسن یوسف – ایک چوتھائی چمچ
✤ مردار سنگ – ایک چوتھائی چمچ
✤ عرق گلاب – حسب ضرورت

اوپر دیئے گئے تمام اجزاء کو کسی برتن میں اچھی طرح مکس کر لیں اور عرق گلاب ڈال کر پیسٹ بنا لیں. چہرے، گردن اور ہاتھوں پر اچھی طرح لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے 10 منٹ تک سکرب کریں، اور خشک ہونے پر دھو لیں. جن لوگوں کی جلد حساس ہو وہ ترمس کا استعمال نہ کریں بلکہ صرف موٹی جلد والے افراد ہی اس کا استعمال کریں، کیونکہ یہ جلد کی پیلینگ کرتا ہے. اس لوشن کا استعمال آپ کی جلد کو صاف و شفاف، سفید اور نرم و ملائم بناتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں