سیاہ حلقے

ads

یوں تو ہر انسان ہی خوبصورت اور حسین نظر آنا چاہتا ہے، مگر جب بات ہو صنف نازک کی تو خوبصورت نظر آنا اور بھی زیادہ ضروری سمجھا جاتا ہے. اگر کسی خاتون کے چہرے پر چھوٹا سا دانہ نکل آئے تو اوہ اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے کیا کیا جتن نہیں کرتی. بہت سی خواتین اپنے رنگ کو گورا کرنے، چہرے سے داغ دھبے ختم کرنے اور خوبصورت دکھائی دینے کے چکر میں اپنی آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقے نظر انداز کر دیتی ہیں. جب کہ دیکھا جائے تو یہی سیاہ حلقے ان کی ساری خوبصورتی کو مانند کر دیتے ہیں.

آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقے آپکی خوبصورتی کو مانند کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی تازگی کو بھی ختم کر دیتے ہیں. آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بننے کی بہت سی وجوحات ہو سکتی ہیں مثلاً ڈپریشن یا سٹریس، نیند کی کمی، چائے یا کافی کا زیادہ استعمال، کمپیوٹر یا ٹی وی سکرین کو زیادہ دیر دیکھنا، کمزوری اور بڑھتی ہوئی عمر وغیرہ.

پہلے پہل آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے نشانات بہت کم اور ہلکے ہوتے ہیں لیکن مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ سے حلقوں کے نشانات گہرے ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو کافی بد نما لگتے ہیں. خواتین کے علاوہ مرد بھی سیاہ حلقوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں. مردوں میں انکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننے کی وجوحات عموماً ذہنی تناؤ، سگریٹ نوشی اور چکناہٹ والی غذاؤں کا زیادہ استعمال ہے.

مارکیٹ میں اس وقت بہت سی کریمیں اور ادویات ملتی ہیں جو راتوں رات سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کادعویٰ کرتی ہیں. لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ان ادویات اور کریموں کے ساتھ ساتھ سیاہ حلقوں کو ختم کو کم کرنے والی کاسمیٹکس کا لگاتار استعمال آنکھوں اور بینائی پر برے اثرات مرتب کرتا ہے.

مندرجہ ذیل میں آپ کے لئے سیاہ حلقوں سے نجات کی ٹپس اور گھریلو ٹوٹکے بیان کیے گئے ہیں. جن پر عمل کر کے آپ آنکھوں کے گرد بننے والے سیاہ حلقے ختم کر سکتی یا سکتے ہیں.

سیاہ حلقے ختم کرنے کے طریقے

آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقے شخصی خوبصورتی کو گہنا دیتے ہیں، جن کے باعث ہم میں سے اکثر مرد و خواتین سیاہ حلقوں سے نجات پانے کیلئے بے پناہ پیسہ خرچ کرتے ہیں مگر پھر بھی ہاتھ کچھ نہیں آتا. یہاں آپکو سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے کیلیے چند مفید اور کارآمد ٹپس بتائی جا رہی ہیں، جو سیاہ حلقے ختم کرنے کے علاوہ آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں.

آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقوں کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ روزانہ کم از کم 8 گھنٹے کی نیند پوری کی جائے. اسمارٹ فون کا استعمال محدود کریں بلخصوص اندھیرے میں اسے بلکل استعمال نہ کریں. اسکے علاوہ کمپیوٹر اور ٹی وی سکرین سے مناسب فاصلہ رکھیں اور سکرین پر نظر مت جمائے رکھیں، بلکہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد آنکھوں کو آرام دیں، تاکہ آنکھوں پر پڑنے والی مضر روشنی سے آنکھیں محفوظ رہیں.

آنکھوں کے گرد وٹامن A یا E کا تیل لگانے سے سیاہ حلقے چند دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں. وٹامن اے یا ای کے تیل کا استعمال حد سے زیادہ مت کریں ورنہ اس کا اثر الٹا پڑ سکتا ہے. سیاہ حلقوں کے لئے روغن بادام اور زیتون بہترین ہے.

ایک کیلا، 1 پاؤ امرود اور 1 پاؤ پپیتے کی چاٹ بنا کر کھانے سے چند دن میں سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں. ایک گلاس ٹماٹروں کے جوس میں 1 لیموں کا رس، 3 سے 4 پتے پودینے اور حسب ضرورت نمک ڈال کر پی لیں، چند دن کے مستقل استعمال سے حلقے ختم ہو جائیں گے.

لیموں کے رس میں چند قطرے روغن چنبلی ملا کر رات کو سونے سے پہلے حلقوں پر لگائیں. اسکے علاوہ ململ کے کپڑے کو تازہ نارنگی کے رس میں بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے سیاہ ہلکے چند دن میں ختم ہو جاتے ہیں.

ٹی بیگ آنکھوں کی جلد کی سوجن اور جلن کے ساتھ ساتھ سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں نہایت مفید ہیں. ان کو چائے بنانے کے بعد پھینکنے کی بجائے رات بھر فریج میں رکھ دیں اور صبح نکال کر آنکھوں پر 10 منٹ تک رکھیں تو سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں.

سیاہ حلقے ختم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کیلیے کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں. بلکہ آپ مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کر کے چند دن میں سیاہ حلقوں سے مکمل نجات حاصل کر سکتی یا سکتے ہیں.

پہلا ٹوٹکہ


یہ گھریلو ٹوٹکہ آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے اور آنکھوں کی جلن اور سوجن کم کرنے میں بے حد مفید ہے. پیسٹ بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہو گی.

✤ ٹماٹروں کا جوس – 1 چمچ
✤ لیموں کا رس – آدھا چمچ
✤ بیسن – آدھی چٹکی
✤ ہلدی – آدھی چٹکی

ایک چمچ ٹماٹروں کے جوس میں ہلدی، بیسن اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ بنا لیں. پیسٹ کو آنکھوں کے گرد تقریباً 10 منٹ تک لگائیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں. چند دن کے باقائدہ استعمال سے سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے. اسکے علاوہ ٹماٹروں کے جوس میں لیموں کا رس ملا کر دن میں 2 بار حلقوں پر لگائیں، چند دن کے استعمال سے حلقے مکمل ختم ہو جائیں گے.

دوسرا ٹوٹکہ


اس گھریلو ٹوٹکے سے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہو گی.

✤ پانی – 1 کپ
✤ گرین ٹی – 1 چمچ
✤ بادیان خطائی – 1 عدد
✤ ٹماٹر – 1 عدد
✤ آلو – 1 عدد
✤ روغن بادام – حسب ضرورت

ایک کپ پانی کو کسی برتن میں ڈال کر ابالیں اور آنچ سے اتار کر اس میں سبز چائے اور بادیان خطائی ڈال کر15 منٹ کیلیے رکھ دیں. اسکے بعد درمیانے سائز کا آلو اور ٹماٹر لے کر انہیں کدو کش کر یں. کدو کشن کرنے کے بعد انہیں ململ کے کپڑے میں ڈال کر رس نکال لیں. اسکے بعد آلو ٹماٹر والے اور ٹی بیگ والے مکسچر کو آپس میں مکس کر لیں اور کسی بوتل میں ڈال کر محفوط کر لیں. مکسچر کو اپلائی کرنے سے پہلے روغن بادام سے آنکھوں کے گرد مساج کریں اور پھر 2 کاٹن پیڈ لے کر انہیں مکسچر میں ڈبو کر آنکھوں پر رکھ دیں. 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھو لیں. بہترین نتائج کیلئے اس عمل کو دن میں کم از کم دو بار ایک ہفتے تک استعمال کریں.

گھریلو کریم


آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جلن ختم کرنے کیلئے گھریلو کریم جو بازاری کریموں کے مقابلے میں %100 قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے بے حد مفید ہے. کریم بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت ہو گی.

✤ عرق گلاب – 2 چمچ
✤ سبز چائے کی پتی – 3 چمچ
✤ گھیگھو کا گودا – 2 چمچ
✤ موائسچرائزنگ لوشن – 1 کپ
✤ دودھ کی بالائی – ایک چوتھائی کپ
✤ وٹامن K کریم – 5 گرام
✤ براؤن شوگر یا شکر – 2 چمچ
✤ لونگ – 2 عدد

ایک بلینڈر میں عرق گلاب، سبز چائے کی پتی، گھیگھو کا گودا، موائسچرائزنگ لوشن، دودھ کی بالائی، وٹامن K کریم، براؤن شوگر اور لونگ ڈال کر کریم بنائیں اور ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر لیں. دن میں 2 مرتبہ کریم کی تھوڑی سے مقدار آنکھوں کے گرد لگا کر 10 منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں. دو ہفتوں کے باقائدہ استعمال سے سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے. اسکے علاوہ یہ کریم سیاہ ہونٹوں، بغلوں اور کہنیوں کی سیاہی اور سٹریچ مارکس (بچے کی پیدائش کے بعد پیٹ پر پڑنے والے نشانات) ختم کرنے کیلئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں