مینی کیور ٹپس

ads

خوشی کا کوئی موقع ہو خواتین جوش و خروش سے تیار ہوتی ہیں، اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے کپڑے، جوتے میک اپ کے ساتھ ساتھ ہئیر سٹائل منفرد اور بہترین ہوں. اس لیے فیشن میگزین، ٹی وی ڈراموں اور آرٹسٹوں کے ملبوسات سے آئیڈیاز لیے جاتے ہیں. حتیٰ کہ خواتین ماڈرن نظر آنے میں کسی بھی طرح سے تیار ہونے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں.

یہ بات عام دیکھنے میں آئی ہے کہ اتنی تیاری کے باوجود خواتین کپڑوں، جوتوں اور چہرے کی نسبت ہاتھوں کی مناسب دیکھ بھال میں لاپروائی کا مظاہرہ کرتی ہیں. تبھی چہرہ تو چمک رہاہوتا ہے لیکن ہاتھوں پر جھریاں، ناخنوں کی خرابی اور ہاتھوں کی جلد خشک اور کھردری پڑ جاتی ہے جبکہ مہنگی جیولری اور نیل پالش استعمال کرنے کے باوجود ہاتھوں کی خوبصورتی جوں کی توں رہتی ہے.

کھردرے، جھریوں بھرے ہاتھ اور کٹے پٹھے ناخن پوری شخصیت کا وقار مجروع کر دیتے ہیں. چہرے کی طرح ہاتھوں کی جلد بھی بہت نرم ہوتی ہے اور موسم کے اثرات سے اس پر فوراً جھریاں پڑ جاتی ہیں، اسی لیے چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھ بھی اچھی خاصی توجہ چاہتے ہیں.

مندرجہ ذیل میں گھریلو مینی کیور اور فرنچ مینی کیورکے طریقے بیان کیے گئے ہیں جن کو استعمال کر کے آپ بیوٹی سلون جائے بغیر ہی گھر پر اپنے ہاتھوں کی کھردی، جھریوں والی جلد کو نرم و ملام اور کٹے پٹھے ناخنوں کو لمبا اور مضبوط بنا سکتی ہیں.

مینی کیور ٹپس

انسان کی شخصیت میں جس طرح اسکی صورت اہم کردار ادا کرتی ہے اسی طرح دلکش، نرم و ملائم اور نازک ہاتھ بھی انسان کی شخصیت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. موسمی تبدیلی کے باعث نہ صرف ہاتھوں کی حساس جلد کے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے بلکہ ناخنوں کے بد رنگ ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں. اس لیے آپکے ناخنوں اور ہاتھوں کو معمول سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے.

ہاتھوں اور ناخنوں کی خوبصورتی اور دلکشی بڑھانے کیلئے آپ بیوٹی پالر جائے بغیر گھر میں ہی مختصر وقت میں اپنا بہترین مینی کیور کر سکتی ہیں. گھر پر مینی کیور کرنے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہو گی.

✤ نیل فائل اور نیل وارنش
✤ نیل پالش اور نیل پالش ریموور
✤ کیوٹکل مساج کریم یا لوشن
✤ موائسچرائزنگ لوشن
✤ کیوٹکل پشر، کڑر اورتولیہ

گھر پر مینی کیور کرنے کیلئے مندرجہ ذیل طریقہ پر عمل کریں اور ہاتھوں کو خوبصورت و نرم و ملائم بنائیں.

سب سے پہلے ہاتھوں کو میعاری صابن کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں، پھر تولیے سے ہاتھوں کو خشک کر کے ناخنون پر لگی نیل پالش کو نیل پالش ریموور سے صاف کر لیں.

سکرب بنانے کیلئے تھوڑی مقدار میں تیل اور چینی لے کر ان کو ایک پلاسٹک کے برتن میں اچھی طرح ملا کر رکھ دیں. اگر ناخن بڑھ گئے ہوں تو انہیں مناسب لمبائی تک کاٹ لیں اور ںاخنوں کو فائلر کی مدد سے فائل کر لیں. ناخنوں کے ارد گرد ابھری ہوئی جلد کو کیوٹکل کٹر کی مدد سے کاٹ دیں.

ںاخنوں کو فائلر کی مدد سے مناسب شکل دینے کے بعد چینی اور تیل کے بنائے گئے سکرب سے ہاتھوں پر آہستگی کے ساتھ 5 منٹ تک مساج کریں. پھر صاف کیے بغیر تازہ پانی سے ہاتھوں کو دھو کر تولیے سے خشک کر لیں.

اب ہاتھوں کو 5 منٹ کیلئے گرم پانی سے بھر برتن میں ڈبوئے رکھیں. اسکے بعد کیوٹکل مساج کریم یا لوشن سے ناخنون کے ارد گرد کیوٹکلز پر مساج کرین اور کیوٹکل پشر کی مدد سے ںاخنوں کو پیچھے کی طرف آہستگی سے دھکیل کر ان میں پھنسی اضافی چمڑی کو کیوٹکل کٹر کی مدد سے کاٹ لیں.

اسکے بعد میعاری موائسچرائزنگ کریم یا لوشن کے ساتھ ہاتھوں پر 5 سے 10 منٹ تک مساج کریں تاکہ بے جان اور گھردری جلد میں نکھار پیدا ہو جائے. موائسچرائزنگ کریم کی بجائے آپ ہاتھوں کے مساج کیلئے لیموں کے رس کا استعمال بھی کر سکتی ہیں.

مساج کرنے کے بعد ایک چھوٹا تولیہ لیں اور اسے اوون میں گرم ہونے کیلئے رکھ دیں. گرم ہونے پر تولیے کو ہاتھوں کے گرد 3 سے 5 منٹ کیلئے لپیٹ دیں. اسکے بعد تولیے کو ہاتھوں سے اتار کر ہاتھوں کو اچھی طرح خشک کر لیں.

آخر میں ںاخنوں پر مطلوبہ رنگ کی نیل پالش لگائیں اور اسے خشک ہونے دیں. نیل پالش خشک ہونے پر ناخنوں پر نیل وارنش لگا کر اسے 15 منٹ کیلئے خشک ہونے دیں. جب ںاخن مکمل طور پر خشک ہوجائیں تو ہلکا سا موائسچرائزنگ لوشن اپنے ہاتھوں پر لگا لیں.

اس گھریلو مینی کیور سے آپ کے ہاتھ نہ صرف نرم و ملائم اور خوبصورت دکھائی دیں گے بلکہ ہاتھوں کے مساج کے ذریعے ہاتھوں پر موجود جھریوں اور کھردرے پن کا بھی خاتمہ ہو جائے گا.

فرنچ مینی کیور

فرنچ مینی کیور کی ابتداء فرانس سے ہوئی اور ان دنوں ہاتھوں کی دیکھ بھال اور خوبصورتی میں اضافے کا سب سے مقبول طریقہ ہے. فرنچ مینی کیور کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ناخنوں کے اوپری حصے پر ہلکے پنک شیڈ کی نیل پالش لگائی جاتی ہے ناخنون کے سروں کو سفید نیل پالش سے مزین کیا جاتا ہے. جو ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ انفرادیت کا تاثر دیتا ہے.

گھر پر فرنچ مینی کیور کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہو گی.

✤ نیل فائل اور کیوٹکل کٹر
✤ نیل پالش ریموور
✤ کیوٹکل مساج کریم یا لوشن
✤ کیوٹکل پشر، کڑر اورتولیہ
✤ پنک اور سفید کلر کی نیل پالش

گھر پر فرنچ مینی کیور کرنے کیلئے مندرجہ ذیل ٹپس پر عمل کریں.

سب سے پہلے اپنی انگلیوں کے لحاظ سے ںاخنوں کو تراش کر درست شیپ میں لے آئیں. اور ناخنوں پر پہلے سے لگائی گئی نیل پالش، نیل پالش ریموور سے صاف کر دیں اور فائلر کی مدد سے ںاخنوں کو فائل کر لیں.

ہاتھوں سے مردہ کھال اتارنے اور جلد کو نرم و ملائم بنانے کیلئے ایک برتن میں 2 لیٹر پانی ڈالیں اس میں ہینڈ شیمپو، لیمن جوس کے چند قطرے، روغن زیتون اور تھوڑی سی کیوٹکل کریم ڈال کر محلول بنالیں اور اس میں ہاتھوں کو 10 سے 15 منٹ تک کیلئے ڈبوئے رکھیں.

اسکے بعد سکرب سے ہاتھوں پر سکربنگ کریں تاکہ ان پر سے مردہ کھال اتر جائے. اسکے علاوہ آپ چینی یا نمک کا استعمال بھی بطور سکرب کر سکتی ہیں. سکربنگ کے بعد ہاتھوں کو دھو کر تولیے سے خشک کر لیں.

ںاخنوں کے ارد گرد کی کھال کو اتارنے کیلے کیوٹکل کٹر کا استعمال کریں. اور کسی اچھے ہینڈ لوشن یا کریم سے ہاتھوں کا مساج کریں. مساج کیلئے آپ زیتون کا تیل بھی استعمال کر سکتی ہیں.

آخر میں نیل پالش سے ناخنوں کو سجا لیں. جیسا کہ آپ جانتی ہیں کہ فرنچ مینی کیور میں ناخنوں کو پالش کرنے کا مخصوص طریقہ ہے. اس کے لیے پنک کلر کی نیل پالش سے ناخنوں پر سنگل کوٹ لگائیں اور خشک ہونے دیں. اسکے بعد ناخنوں کے سروں پر متوازی انداز میں سفید نیل پالش لگائیں. نیل پالش کی لائن سیدھی رکھنے کیلئے آپ ناخنوں پر اسٹینسل پیپر کا استعمال کر سکتی ہیں.

جب سفید نیل پالش خشک ہو جائے تو اس پر پنک کلر کی نیل پالش کا ایک ٹاپ کوٹ دیں تاکہ نیل پالش کا تاثر بہتر انداز میں قائم ہو سکے. لجیئے آپ کا فرنچ مینی کیور مکمل ہو گیا اب فخر کے ساتھ لوگوں میں جائیں اور سب کی تعریف و توضیف وصول کریں. یہ طریقہ کار ہفتے میں ایک بار ضرور دہرائیں تاکہ آپ کہ ہاتھ ترو تازہ اور صحت مند رہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں