ویٹ لاس ٹپس

ads

آجکل تقربیاً ہر 5 میں سے 2 مرد و عورت وزن بڑھنے اور پیٹ نکلنے جیسی مشکلات کا شکار ہیں. اضافی وزن نہ صرف جسمانی خوبصورتی ختم کرتا ہے بلکہ یہ مختلف امراض کا بھی سبب بنتا ہے۔

آجکل آپ نے عام دیکھا ہو گا کہ ہر تیسرا فرد وزن میں اضافے کی وجہ سے نہ صرف پریشان رہنے لگا ہے بلکہ وہ اپنا وزن کم کرنے کیلئے ایسی مضر صحت ادویات وغیرہ لینے کو بھی تیار ہے جس سے کم سے کم وقت میں وزن کو کم کیا جا سکے۔ وزن کم کرنے والی ادویات کا استعمال صرف وقتی فائدہ دیتا ہے اور ادویات کو چھوڑنے پر وزن پہلے سے زیادہ بڑھ جاتا ہے. اگر آپ ادویات کے استعمال کی بجائے چند احتیاطی تدابیر اپنائیں تو نہ صرف آپ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں بلکہ اسے دوبارہ بڑھنے سے بھی روک سکتے ہیں۔

ویٹ لاس ٹپس

اصافی وزن کم کرنے کیلئے ضروری نہیں کہ آپ مہنگی ادویات کا استعمال یا فاقہ کشی اختیار کریں. اور یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ سخت جسمانی ورزش کریں اور خوامخواہ خود کو ہلکان کریں۔ مندرجہ ذیل میں ہم آپ کو چند ایسی ٹپس بتائیں گے جن پر عمل کر کے نہ صرف آپ اضافی وزن، بڑحا ہوا پیٹ کم کر سکتے ہیں بلکہ آپنے جسم کو تندرست و توانا رکھ سکتے ہیں۔

اضافی وزن کو کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ پانچ وقت کی نماز پڑھنا ہے۔ فجر کی نماز کے بعد کم از کم 20 منٹ تک چہل قدمی لازمی کریں۔

اضافی چربی پگلانے کیلئے تقربیاً 8 گلاس پانی روزانہ پینے کی کوشش کریں۔ اگر پانی میں لیموں کا رس ڈال کر پیا جائے تو زیادہ مفید ہے۔

Weight loss tips in Urdu, ویٹ لاس ٹپس

 کھانے کے ساتھ سلاد کھائیں اور چکناہٹ والی غذائیں کھانے سے اجتناب کریں۔ جتنا ممکن ہو سکے کھانے میں تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔ کھانا ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں اور صرف اس وقت کھائیں جب آپ بھوکا محسوس کریں۔

 اگر آپ موٹاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی غذاء میں میٹھی چیزوں کا استعمال کم سے کم کریں۔ دن میں صرف ایک دفعہ میٹھا کھائیں۔ کیونکہ زیادہ میٹھا کھانے سے نہ صرف آپکا وزن بڑھے گا بلکہ آپ دیگر بیماریوں مثلاً شوگر وغیرہ کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

 بغیر بلائی کے دودھ استعمال کریں، چائے کافی کے وقفے کو کھانے کا وقفہ بنائیں۔ ہمیشہ چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھائیں، ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائیں۔ رات کا کھانا سونے سے تقربیاً  2 گھنٹے پہلے کھائیں۔

ویٹ لاس ٹوٹکے

اگر آپ جلدی اور آسانی کے ساتھ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اوپر بیان کی گئی ویٹ لاس ٹپس کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکوں پر بھی عمل کریں۔

اگر آپ اضافی وزن اور ابھرے ہوئے پیٹ کو جلد از جلد کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کلونجی اور کالے ریزے کا سفوف استعمال کریں۔ سفوف بنانے کیلئے 50 گرام کلونجی، 50 گرام لاک دانہ، 50 گرام کالا زیرہ اور 50 گرام اجوائن کے پتے لیں اور ان سب کو پیس کر  رکھ لیں۔ اس سفوف کا ایک چمچ دن میں دو بار (صبح ناشتے سے پہلے اور رات کے کھانے کے بعد) 1 مہینے تک کھانے سے اضافی وزن  کم کیا جا سکتا ہے۔

 اضافی وزن اور چربی کو کم کرنے کے لئے کلونجی اور کالی مرچ کا سفوف بھی مفید ہے۔ سفوف بنانے کیلئے تقربیاً 80 گرام کلونجی اور 50 گرام کالی مرچ لیں، اور کوٹ کر سفوف بنا لیں۔ روزانہ صبح نہار منہ ایک چمچ سفوف کو 1 چمچ شہد اور ایک چمچ لیموں کے رس کے ساتھ مال کر کھائیں۔ یہ نسخہ نہ صرف اضافی وزن اور جسمانی چربی کو ختم کرتا ہے اس کے علاوہ شوگر کے مرض کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Weight loss tips in Urdu, ویٹ لاس ٹپس

 اضافی وزن اور ابھرا ہوا پیٹ کم کرنے کیلئے ہربل چائے کا استعمال بھی مفید ہے۔ ہربل چائے بنانے کیلئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں 2 کھانے کے چمچ اسپغول، 1 چٹکی کلونجی کا سفوف، 1 چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، ایک چٹکی پسی ہوئی کالی پرچ اور ایک چمچ شہد حل کر لیں۔ اس محلول کو ایک دن میں تقربیاً تین سے چار بار پئیں ایک مہینے کے استعمال سے ہی آپ کا وزن 3 کلو تک کم ہو جائے گا۔

اگر آپ کا اضافی وزن کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور تمام کوششوں کے بعد بھی وزن میں کمی نہیں آرہی تو سیب اور چکوترے   کے جوس کا استعمال کریں۔ جوس بنانے کیلئے دو چمچ سیب کے سرکہ کو ایک چمچ شہد اور ایک کپ چکوترے کے جوس کے ساتھ ملا لیں۔ دن میں تین بار کھانے سے پہلے استعمال کریں، ایک ہفتے کے استعمال سے ہی اضافی ون اور ابھرا ہوا پیٹ کم ہو جائیں گے۔

اضافی وزن کم کرنے کیلئے اسپیشل گرین ٹی کا استعمال کریں اور ایک ہفتے میں 5 پائونڈ تک وزن کم کریں۔ اسپیشل گرین ٹی بنانے کیلئے تقربیاً 8 گلاس پانی میں 6 چمچ سبز چائے کے ڈالیں اور 15 سے 20 منٹ تک ہلکی آنچ پر ابلنے دیں۔ جب پانی 6 گلاس رہ جائے تو   اس میں 3 ٹکڑے دار چینی، 1 عدد لونگ، 1 چمچ مولیٹھی، ایک چٹکی کلونجی، ایک عدد سبز الاچی اور ایک ایک ٹکڑا ادرک و لہسن کا ڈالیں۔ دوبارہ ابال آنے پر چند پتے پودینے اور حسب ضرورت برائون شوگر کے ڈال کر تھرماس میں محفوظ کر لیں۔ دن میں 2 سے 3 بار تقربیاً 4 ہفتوں تک پینے سے اضافی وزن اور ابھرا ہوا پیٹ کم ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں