پیسٹل میک اپ

ads

پیسٹل میک اپ نرم اور دیھمے رنگوں پر مشتمل جدید میک اپ ٹرینڈ ہے. پیسٹل میک اپ کی یہ خصوصیت یہ ہے کہ اسے دن اور رات میں کسی بھی وقت با آسانی اپنایا جا سکتا ہے. اس میک طرز میں آئی میک سے لے کر لپ سٹک اور بلش تک مختلف لائٹ اور ڈارک شیڈز موجود ہیں، جن کی مدد سے آپ زیادہ ترود کئے بغیر میک اپ کے بہت سے انداز اختیار کر سکتی ہیں اور ہر ایک میں خوبصورت نظر آسکتی ہیں.

پیسٹل میک اپ نیچرل اور دلکش لک دیتا ہے، جسکی تمنا لڑکیاں ہمیشہ کرتی ہیں. آپ دفتر میں ہوں یا پارٹی میں، آپ اس میک اپ کی وجہ سے فورا سب کی نظروں میں آ جائیں گی.

کچھ عرصہ قبل میک اپ کے دیھمے رنگ صرف ڈے میک اپ کیلئے ہی مخصوص تھے جب رات کا میک ڈارک کلرز میں کیا جاتا تھا، لیکن اب بدلتے ہوئے فیشن ٹرینڈ کے تحت خوبصورت پیسٹل میک اپ کلرز کو شام کے میک اپ کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے. یہاں تک کے اب شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین اہم تقربیات میں ڈارک میک کی بجائے پیسٹل میک اپ کو ترجیح دیتی ہیں.

پیسٹل میک نہ صرف کم وقت میں کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کی دلکشی ڈارک میک کی نسبت دوسرون کو زیادہ توجہ دلاتی ہے. اسی وجہ سے پیسٹل میک اپ دھیمے شیڈز پر مشتمل ہونے کے باعث ہر عمر کی عورتوں اور بلخصوص نوجوان لڑکیوں میں بہت مقبولیت حاصل کر رہا ہے.

پیسٹل میک اپ شروع کرنے سے پہلے چند اہم میک اپ ٹپس جاننا ضروری ہیں، جو آپ کو دوران میک اپ بہت ساری مشکلات سے نجات دلا سکتی ہیں.

میک اپ نہایت آرام سے، نرمی کے ساتھ اور تکینکی انداز میں شروع کریں. فاؤنڈیشن، کلر شیڈز اور پاؤڈروغیرہ کا انٹخاب اور استعمال ایسا کریں کہ یہ آپ کی سکن ٹون سے اچھی طرح ہم آہنگ ہو جائیں تاکہ دوسروں کو یہ نہ لگے کہ آپ دوسری دنیا کی مخلوق ہیں.

پیسٹل میک اپ کے انتخاب کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ یہ آپ کی جلد کو تحفظ فراہم کرے، اور گھر میں یا باہر دونوں جگہوں پر اس کے اثرات یکساں ہوں.

اگر آپ اپنی جلد کو جوان اور ترو تازہ رکھنا چاہتی ہیں تو جلد کو سانس لینے کا موقع دیں، جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے موئسچرائزر کا استعمال کریں. چہرے پر میک اپ کرنے سے پہلے اپنے چہرے کو گرم پانی سے اچھی طرح صاف کریں اور اسکے بعد پورے چہرے پر ہلکے انداز میں پاؤڈر لگائیں.

فاؤنڈیشن اپنی جلد کی رنگت کے شیڈ سے ایک درجہ کم کا اپلائی کریں، اس طرح آپکی آنکھیں اور ہونٹ نمایاں ہونگے اور قدرے ہلکا فاؤنڈیشن آپ کے چہرے کو روشن بنا دے گا.

پیسٹل میک اپ

آپ کو پیسٹل میک اپ کروانے کیلئے کسی بیوٹی پالر جانے کی ضرورت نہیں، مندرجہ ذیل میں پیسٹل میک اپ کرنے کا مکمل طریقہ بیان کیا گیا ہے، جسکی مدد سے آپ کیلئے میک اپ کرنا آسان ہو جائے گا. طریقہ کار پر عمل کر کے نہ صرف آپ باآسانی خود میک اپ کر لیں گی بلکہ بیوٹی پالر کے خرچ سے بھی بچ جائیں گی.

چہرہ


چہرے پر پیسٹل میک اپ اپلائی کرنے کیلئے ان ہدایات پرعمل کریں.

پیسٹل میک اپ شروع کرنے سے پہلے چہرے پر کلینزنگ، ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کا عمل مکمل کرلیں. اسکے بعد پرائمر لگا کر جلد کو میک اپ اپلائی کرنے کیلئے تیار کریں. ایسی فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں جس کا شیڈ آپ کی رنگت سے ملتا جلتا ہو.

آپ کے چہرے پر ایکنی، داغ دھبے اور چھائیاں وغیرہ موجود ہیں تو کنسیلر سٹک کی مدد سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں وغیرہ چھپائیں۔ اگر آپ کا چہرہ داغ دھبوں اور چھائیوں سے پاک ہے تو اس پر کنسیلر سٹک اپلائی کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں.

آخر میں لوز پاؤڈر کی مدد سے چہرے پر اپلائی کیے گئے میک اپ کو سیٹ کرلیں.

آنکھیں


چہرے پر میک اپ مکمل کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں آنکھوں کا میک اپ کریں. آنکھوں پر پیسٹل میک اپ اپلائی کرنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں.

آنکھوں کا میک اپ شروع کرنے کیلئے سب سے پہلے بھنوؤں کی ہڈی پر ہلکا سا گلیٹر آئی شیڈ اپلائی کریں۔ اس کے بعد انکھوں کے پپوٹوں پر چاکی گولڈ شیڈ لگائیں. پھر لیش کرلر کی مدد سے پلکوں کو کرل کریں اور ان پر نفاست کے ساتھ مسکارا لگائیں.

پلکوں کے اوپر بلیک آئی لائنر سے لائن بنائیں اور آنکھ کے اندر ہلکا سا کاجل بھر لیں۔ آخر میں نچلی پلکوں تلے کسی دھیمے کلر کا آئی شیڈ لگالیں.

ہونٹ


چہرے اور آنکھوں کے بعد تیسرے مرحلے میں ہونٹوں پر میک اپل اپلائی کریں. ہونٹوں پر میک اپ اپلائی کرنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں.

ہونٹوں پر میک اپ کرنے سے پہلے انہیں سکرب کر لیں. سکرب کرنے کیلئے ان پر نرمی سے پانی میں بھیگا ہوا ٹوتھ برش پھیریں تاکہ ہونٹوں سے مردہ خلیات اتر جائیں.

سکرب کرنے کے بعد ہونٹوں پر پہلے لپ بام لگائیں اور پھر اوپر لپ پرائمر لگالیں تاکہ ہونٹوں پر لگائی جانے والی لپ سٹک کی چمک دیر تک قائم رہ سکے.

آخر میں پنک شیڈز کی لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائینگ کریں اوراسی شیڈ کی لپ سٹک لگالیں، لپ اسٹک لگانے کیلئے آپ لپ برش کا استعمال بھی کر سکتی ہیں. لپ سٹک کو واٹر پروف بنانے کے لئے ہونٹوں پر ہلکا سا ٹرانسپیرنٹ لپ گلوس اپلائی کرلیں.

رخسار


پیسٹل میک میں کے آخری مرحلہ مکمل کرنے اور رخساروں پر میک اپ کرنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں.

بلش شیڈ کا انتخاب آپ اپنی پسند اور سکن ٹون کی مناسبت سے کرسکتی ہیں. اس مقصد کیلئے پنک، لائٹ پنک یا ڈیپ شیڈز میں سے کسی مناسب شیڈ کا انتخاب کر لیں۔

گول برش کی مدد سے منتخب کردہ بلش شیڈ رخساروں کی ہڈیوں پر نفاست کے ساتھ اپلائی کریں.

لیجئے آپ کا پیسٹل میک اپ مکمل ہوگیا.

ضروری ہدایات

پیسٹل میک اپ میں مختلف شیڈز موجود ہیں جنہیں آپ اپنی جلد کی رنگت کی مناسبت سے ان کا انتخاب کر سکتی ہیں. مثلاً

سانولی رنگت کی حامل خواتین اگر اپنے لئے لپ سٹک کے وارم شیڈز جیسے کہ سالمن اور کورل میں سے کسی ایک کلرانتخاب کریں تو دوسرے شیڈز کی نسبت ان کلرز کے شیڈز ان کی رنگت کے ساتھ زیادہ اچھے لگیں گے.

جن خواتین کی رنگت زردی مائل ہو، ان پر پیسٹل میک اپ کے تمام کلر شیڈز ہی اچھے لگتے ہیں، تاہم اگر وہ برائٹ پنک شیڈز کے ساتھ میٹ لپ سٹک کا انتخاب کریں تو زیادہ خوبصورت نظر آئیں کی.

گندمی رنگت کی حامل خواتین پیسٹل میک اپ کرتے ہوئے اگر ڈارک کلر شیڈز میں سے کسی شیڈ کا انتخاب کریں تو ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں